ETV Bharat / state

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی سے خصوصی بات چیت - Exclusive conversation with Ashfaq Ahmed Arifi

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے آج یعنی 4 دسمبر سے حج مشن 2024 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، رواں برس درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر رکھی گئی ہے۔Haj 2024

حج مشن 2024 کا اعلان آج سے درخواستیں جمع کی جائیں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 7:40 PM IST

حج مشن 2024 کا اعلان آج سے درخواستیں جمع کی جائیں گی

نئی دہلی: حج مشن 2024 سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے پہلے ہی تیاریوں کا سلسلہ شروع کیا جا چکا تھا لیکن اب جبکہ اعلان کیا جا چکا ہے تو اب مکمل طور پر حج بیت اللہ 2024 کے لیے پورے آب و تاب کے ساتھ انتظامات کیے جائیں گے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے کہا کہ عازمین کرام اپنی درخواستیں حج کمیٹی اف انڈیا کی ویب سائٹ پر یا حج کے لیے تیار کردہ خصوصی حج سویدھا ایپ کے ذریعے اپنی درخواستیں ان لائن جمع کرا سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے بھی عازمین کرام کی فارم جمع کرانے میں مدد کی جائے گی۔ عازمین اصف علی روڈ پر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں ا کر بھی آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

رواں برس عازمین کی درخواستوں کے لیے مشین ریڈیبل پاسپورٹ کو ضروری بنایا گیا ہے پاسپورٹ کی مدت کم از کم 20 دسمبر تک ہونا لازمی ہے، اس کے علاوہ دو پاسپورٹ سائز فوٹوگراف کووڈ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ، ادھار کارڈ کی فوٹو کاپی اور گروپ لیڈر کا ایک کینسل چیک ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرمائی اجلاس 2023: حکومت کے خلاف کوئی لہر نہیں، اپوزیشن ہار کا غصہ ایوان میں نہ نکالے، مودی

اشفاق احمد عارفی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس مشین ریڈیبل پاسپورٹ نہیں ہے وہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں ا کر درخواست دے کر فوری طور پر اپنا پاسپورٹ بھی بنوا سکتے ہیں، یہ سہولت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئر پرسن کوثر جہاں کی طرف سے تمام عازمین کرام کے لیے کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.