ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ میں امتحانات ملتوی، یونیورسٹی نے جاری کی وضاحت

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے سیمسٹر اور سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سے پہلے کشمیر کے طلبا نے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے آن لائن امتحانات کے تئیں اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا تھا۔

Examinations postponed at jmi
جامعہ ملیہ میں امتحانات ملتوی، یونیورسٹی نے جاری کی وضاحت
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 10:08 AM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے آن لائن سیمسٹر اور سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ کشمیری طلبا کی جانب سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی شکایت کے بعد یونیورسٹی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ طلبا کی شکایات کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نے سیمسٹر اور سالانہ امتحانات کو فی الحال موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جامعہ کے دفتر برائے کنٹرولر آف امتحانات کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں کہ وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے حکم کے بعد فی الحال امتحانات کو موقوف کیا جاتا ہے۔ دفتر برائے کنٹرولر آف امتحانات کے مطابق آن لائن طریقہ امتحانات پر یونیورسٹی کو طلبا کی جانب سے متعدد پریشانیوں کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔ یونیورسٹی نے طلبا کے تحفظات اور یونیورسٹی کے فیصلے سے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو آگاہ کر دیا ہے جو امتحان کے جدید طریقے سے متعلق ہیں، اس بابت یو جی سی کے جواب کا انتظار ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے اس معاملے پر یو جی سی کی طرف سے موصولہ ہدایات / رہنمایانہ خطوط آنے کے بعد ہی امتحان کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

مولانا سعد معاملہ کو این آئی اے کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

قطب مینار احاطہ میں واقع قوۃ الاسلام مسجد بھی تنازع کا شکار

تاہم اس حوالے سے طلبا کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں، اپنی آن لائن کلاسز اور امتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔ ساتھ ہی ساتھ تازہ جانکاری اور معلومات کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ (www.jmicoe.in) پر نظر رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.