ان کا یہ بھی الزام ہے کہ حامد انصاری نے ایران میں را کے سیٹ اپ کو بھی بےنقاب کیا ہے۔
واضح رہےکہ حامد انصاری نے 1990سے 92 کے درمیان ایران میں بھارتی سفیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
را کے افسر کا یہ بھی الزام ہےکہ حامد انصاری نے آئی بی کے ایڈیشنل سکریٹری رتن سیہگل کے ساتھ مل کر 1992 بمبئی دھماکوں سے پہلے را کے خلیج یونٹ کو تباہ کیا۔