فوج نے اس کی اطلاع دہلی پولیس کو دی جس کے بعد دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور آئی بی کی متحدہ ٹیم دہلی کینٹ تھانے میں ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ وہ آرمی کے سابق افسر رہے ہیں۔فی الحال وہ امریکہ میں رہتے ہیں، یہاں پر غیرقانونی طریقے گھسنے کے معاملے میں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل آئی بی کی ٹیم مشترکہ طور سے پوچھ گچھ کررہی ہےیہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہےکہ وہ میز میں کیوں گئے تھے۔
اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کوشواہا نے بتایا کہ پکڑے گئے شخص پہلے فوج میں افسر رہے ہیں وہ فی الحال سبکدوشی کے بعد وہ امریکہ میں رہائش اختیار کرلیے ہیں۔