مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہر شہری کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے اور حکومت تمام طبقات کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مدھیہ پردیش کے ریڑی پھڑی والوں کے ساتھ 'سوانیدھی سمواد' پروگرام کے بعد آج یہ بات کہی۔
شاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا 'بھارت کی ترقی اس کے ہر شہری کی ترقی میں مضمر ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ہر طبقے کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ سڑیٹ وینڈرز کو بااختیار بنانے کے لئے 'پی ایم سوانیدھی اسکیم' مودی کی دوراندیشی اور غریب طبقے کے فلاح و بہبود کے لئے ان کی حساسیت کا ثبوت ہے۔'
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا 'پی ایم سوانیدھی اسکیم کورونا کے مدت کے دوران کروڑوں غریبوں کی امداد کر کے انہیں اور روزگار سے دوبارہ جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔ یہ چھوٹے تاجروں کو خود کفیل بنانے اور ایک نئے بھارت کی سمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس فلاحی اسکیم کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'