ETV Bharat / state

Modi on Mahatma Gandhi Statue یو این ہیڈکوارٹر میں گاندھی جی کے مجسمے کی تنصیب ہر بھارتی کیلئے فخر کی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہر بھارتی کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ دیکھ کر فخر ہے۔' Gandhi statue at North Lawn Gardens

یو این ہیڈکوارٹر میں گاندھی جی کے مجسمے کی تنصیب ہر بھارتی کے لیے فخر کی بات

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 7:01 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر بھارتی کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گاندھی جی کے خیالات اور مشورے زمین کو مزید خوشحال بنانے اور دنیا کے لیے زیادہ صحت مند ترقی کی سمت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم مودی نے کہا ’’ہر بھارتی کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ دیکھ کر فخر ہے‘‘۔ گاندھی جی کی خیالات اور مشورے ہماری زمین کومزید خوشحال اور دنیا کے لئے ترقی کو اور زیادہ صحت مند بنائیں۔ Mahatma Gandhi's statue at UN HQ

  • It makes every Indian proud to see the bust of Mahatma Gandhi at the @UN HQ. May the Gandhian thoughts and ideals make our planet more prosperous and further sustainable development. https://t.co/kU6Juw96WU

    — Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مودی نے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں لی گئی تصویر کے ساتھ یہ ٹویٹ بھی کیا ہے ، جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل سفیر روچیرا کمبوج بھی موجود ہیں۔ ہندوستان نے مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ اقوام متحدہ کو تحفے میں دیا ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گٹیرس نے بدھ کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے نارتھ گارڈن میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Sardar Patel Death Anniversary وزیراعظم مودی نے سردارپٹیل کو ان کے یوم وفات پر خراج پیش کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.