ETV Bharat / state

مرکزی وزیر صحت کی سفارش پر بھی کینسر متاثرہ کا علاج نہیں ہو سکا

دہلی کے شاستری نگر کا رہائشی جہانگیر کینسر سے لڑ رہا ہے۔ انہیں منہ کا کینسر ہے۔ انہیں گزشتہ دو ماہ سے علاج کے لئے ایمس میں انٹری نہیں مل رہی ہے۔

مرکزی وزیر صحت کی سفارش پر بھی کینسر متاثرہ کا علاج نہیں ہو سکا
مرکزی وزیر صحت کی سفارش پر بھی کینسر متاثرہ کا علاج نہیں ہو سکا
author img

By

Published : May 26, 2020, 7:25 AM IST

کورونا بحران میں دہلی کے کینسر کے مریضوں کی حالت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ خود مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن بھی مریضوں کا علاج نہیں کروا پا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے اب غریب مریض گھر بیٹھے موت کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

شاستری نگر کا رہائشی جہانگیر کینسر سے لڑ رہا ہے۔ انہیں منہ کا کینسر ہے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے ایمس سے علاج کرا رہے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے، ایمس گارڈز انہیں اسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اس نے گارڈ کو اسپتال کی پرچی بھی دکھائی اور اپنی پوزیشن بھی بتائی۔ اس کے باوجود اسے اسپتال میں داخلہ نہیں ملا۔

جب جہانگیر ہسپتال کا چکر لگاتے ہوئے تھک گیا تو اس نے ای ڈبلیو ایس کمیٹی کے ممبر اشوک اگروال سے درخواست کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے اشتراک سے ڈاکٹر کا اپائنٹمنٹ دلایا۔ لیکن جہانگیر کے اہل خانہ کی مانے تو اس کے بعد بھی ایمس کے ڈاکٹر نے جہانگیر کو نہیں دیکھا۔ اب غریب جہانگیر کرائے کے مکان میں پڑا موت کا انتظار کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.