ETV Bharat / state

EPFO ای پی ایف او نے ہائر پنشن کے لیے درخواست کی تاریخ میں 11 جولائی تک کی توسیع - employee provident fund organization scheme

سپریم کورٹ نے گذشتہ سال نومبر میں کچھ شرائط کے ساتھ، ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ​​پنشن اسکیم کے ممبروں سے زیادہ پنشن کے لیے درخواست دینے کو کہا تھا۔ EPFO

EPFO
EPFO
author img

By

Published : Jun 27, 2023, 7:41 AM IST

نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے پیر کی دیر شام کو ہائر پنشن کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کو 11 جولائی تک بڑھا دیا اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے اہل اراکین کو آخری موقع فراہم کیا ہے۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق، ای پی ایف او پہلے ہی درخواست کی آخری تاریخ کو دو مرتبہ بڑھا چکا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ہائر پنشن کے لیے درخواست دینے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر ای پی ایف او ​​نے آخری تاریخ تیسری بار بڑھا دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اہل پنشنرز/ممبران کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے 15 دن کا ایک اور آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 جون تک آپشن/کمبائنڈ آپشن کی تصدیق کے لیے 16 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سپریم کورٹ نے اس تناظر میں ایک حکم دیا تھا۔ اس حکم کے مطابق، کچھ شرائط کے ساتھ، ای پی ایف او ​​پنشن اسکیم کے ممبروں سے زیادہ پنشن کے لیے درخواست دینے کو کہا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے نومبر 2022 کے حکم کے بعد، ہائر پنشن کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ چار ماہ دی گئی تھی۔ اس کے بعد ڈیڈ لائن 3 مئی اور پھر 26 جون تک بڑھا دی گئی۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے اب اس ڈیڈ لائن کو 11 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ای پی ایف او کھاتہ داروں کے لیے خوشخبری، شرح سود میں اضافہ کا فیصلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.