ڈاکٹر ویدک نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ تمل ناڈو میں ہندی زبان کی تعلیم لازمی نہیں بنانے کی حمایت کرتے ہیں لیکن حکومت کو انگریزی کی لازمی حیثیت بھی ختم کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی زبان کی پڑھائی لازمی بنانے سے طلبا کی فطری اپج ختم ہوتی ہے جس کا اثرپورے نظام پر پڑتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ انگریزی کے خلاف نہیں ہیں لیکن انگریزی کی غلامی کے خلاف ہیں اور طلبا کو اپنی مرضی سے غیرملکی زبان سیکھنی چاہئے نہ کہ ان پر تھوپی جانی چاہئے۔
ڈاکٹر ویدک نے کہاکہ اگر ملک میں حکومت، انتظامیہ، پارلیمنٹ، عدالت، اعلی تعلیم، کاروبار، روزگار، تدریس۔تربیت وغیرہ سے انگریزی کی لازمی حیثیت ختم ہوجائے تو تمام شہری ایک دوسرے کی زبان خود بخود سکیھیں گے۔ اس سے ملک کا سچا اتحاد مضبوط ہوگا۔