لونی کے ٹرونیکا سٹی تھانہ علاقے میں بائیک سوار بدمعاشوں اور پولیس کے تصادم میں ایک بدمعاش کو پولیس کی گولی لگ گئی، اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
نوادا کٹ کے پاس پولیس کی ٹیم چیکنگ کررہی تھی، تبھی ایک موٹرسائیکل پر سوار دو لوگوں کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن بائیک سوار بدمعاشوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کردی اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔
پولیس کی ٹیم نے بدمعاشوں کا پیچھا کرکے گھیرا بندی کردی۔ خان پور گھڈے کے پاس بدمعاشوں نے پولیس پر دوبارہ فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نےبھی فائرنگ کی۔
پولیس کی فائرنگ میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگ گئی جسے موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔جب کہ دوسرا بدمعاش فائرنگ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگیا۔
زخمی بدمعاش کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔یہ 15 ہزار کا انعامی بدمعاش پاوی گاؤں کا رہنے والا ہے جس پر کئی مقدمات درج ہیں۔