ETV Bharat / state

شیام لال کالج میں روزگار پر مبنی کورسیز متعارف - روزگار پر مبنی ایڈ آن کورس

دہلی یونیورسٹی کے شیام لال کالج کے اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر نے اس تعلیمی سال (2020-21) کے لئے روزگار پر مبنی ایڈ آن کورس کی شروعات کی ہے۔ یہ مشرقی دہلی کا واحد کالج ہے جو طلباء کے لئے اس طرح کے کورسز مہیا کرتا ہے۔

شیام لال کالج میں روزگار پر مبنی کورسیز متعارف

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 3:23 PM IST

دہلی کے شیام لال کالج میں 2020-2021 کے تعلیمی سال کے لیے روزگار پر مبنی کورسز کی شروعات کی گئی ہے۔اس حوالے سے شیام لال کالج کے پرنسپل پروفیسر ربی نارائن کر نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ روزگار پر مبنی ایڈ آن کورسز کرنے سے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ، بلکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔

سینٹر فار اسکل ڈویلپمنٹ کی کنوینر ڈاکٹر کویتا اروڑا نے بتایا کہ اس سال بی ایس ای انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کے لئے سرٹیفکیٹ کورس میں دو آپشن پیش ہیں۔ پہلا کریش کورس اور دوسرا تفصیلی کورس۔ اس سال یہ کالج چھ غیر ملکی زبانوں میں سرٹیفکیٹ کورسز کی شروعات کر رہا ہے ،جرمن ، ہسپانوی ، فرانسیسی ، چینی ، جاپانی اور کورین۔ اس کے علاوہ وہ فرانسیسی ، جرمن ، ہسپانوی اور جاپانی میں ڈپلوما کورس بھی شروع کر رہاہے۔ فرانسیسی زبان میں گہری دلچسپی رکھنے والے طلبا کے لئے فرانسیسی زبان میں ڈپلوما کے جدید کورسز بھی ہیں۔ لینگوئج کے تمام نصاب یونیورسٹی دہلی سے وابستہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.