ETV Bharat / state

کار رینٹل کمپنی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں سماعت

عدالت نے درخواست گزاروں کو دہلی حکومت کے محکمہ محنت کے پاس جانے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو ان ملازمین کی درخواست پر جلد کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی۔

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 6:35 PM IST

کار رینٹل کمپنی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں سماعت
کار رینٹل کمپنی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں سماعت

لاک ڈاؤن کے دوران تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنے پر دہلی کی ایک کار رینٹل کمپنی کے دس ملازمین نے کمپنی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے ملازمین کو دہلی شاپ اور اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت مناسب اتھارٹی میں جانے کی ہدایت دی۔ جسٹس نوین چاولہ کے بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے بعد یہ حکم دیا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو دہلی حکومت کے محکمہ محنت کے پاس جانے کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو ان ملازمین کی درخواست پر جلد کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران کار رینٹل کمپنی نے انہیں تنخواہ دینے سے انکار کردیا بلکہ کمپنی نے پروویڈنٹ فنڈ اکاؤنٹ نمبر یا اس کا سرٹیفکیٹ دینے سے بھی انکار کردیا۔ انہوں نے کمپنی سے متعدد بار اس کا مطالبہ کیا لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

اس کے بعد کار رینٹل کمپنی کے ملازمین نے 16 اپریل کو وسنت کنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کی ہدایتوں پر عمل کرایا جائے اور انہیں تنخواہ دلوایا جائے۔

وہیں 22 اپریل کو ان ملازمین نے کمپنی کو ایک نوٹس بھی بھیجا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.