ہوائی اڈے کے انتظام سنبھالنے والی کمپنی ڈائل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طیارے کا اگلا پہیہ نیچے کرنے میں پائلٹ کو دقت پیش آرہی تھی۔ اگلا لینڈنگ گیئر کمانڈ نہیں لے رہا تھا لہذا پائلٹ نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کو ہوائی اڈے پر اتار دیا۔
فلائٹ نمبر ایس كيو 406 میں جہاز عملے کے ارکان سمیت 228 مسافر سوار تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارے کو کھینچ کررن وے سے ہٹا لیا گیا ہے۔
ہنگامی لینڈنگ کے لیے رن وے نمبر 28 کو رات 8:00 بجکر 20 منٹ پر دیگر پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور رات 8:00 بج کر 45 منٹ پر اسے دوبارہ کھولا گیا۔