ETV Bharat / state

کوراش ایسوسی ایشن آف انڈیا کے انتخابات مکمل - اردو نیوز دہلی

بھارت کی 30 ریاستوں کے نمائندوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ ریٹرننگ افسر نے 9 منتخب عہدیداران کا انتخاب کیا۔

کوراش ایسوسی ایشن آف انڈیا کا انتخاب اختتام پذیر

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 3:58 PM IST

کوراش ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین، جگدیش ٹائٹلر نے قومی دارالحکومت دہلی میں کوراش ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق انتخابی عمل کو مکمل کیا۔

اس انتخاب کے لیے انکوش ناگر کو الیکشن کا ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا۔ انتخابی عمل کے دوران رمیش پوپلی پہلے سینیئر نائب صدر اور ٹیکنیکل چیئرمین راجن ورگھیس متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے۔ جب کہ محمد سعید خان خازن بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سکینڈ ہاف میں آپ جو کریں گے وہی معنی رکھتا ہے: تبریزشمسی

اس موقع پر بھارت کی 30 ریاستوں کے نمائندوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ پورا الیکشن متفقہ طور پر ہوا اور ریٹرننگ افسر نے 9 منتخب عہدیداران کا انتخاب کیا۔

کوراش ایسوسی ایشن کے چیئرمین جگدیش ٹائٹلر نے سب کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر نو منتخب قومی صدر رمیش پوپلی نے آنے والے سال کے لیے ریاستی پروگراموں اور مقابلوں کی تفصیلات بتائیں۔ آخر میں محمد سعید خان اور راجن ورگیس نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.