ETV Bharat / state

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب زیر التواء - دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین مقرر نہیں

جب انتخابات کا اعلان کر دیا جاتا ہے اس کے بعد اسے التوا میں ڈالنا قانونی طور پر غلط ہے۔ یہ کہنا ہے دہلی وقف بورڈ کے رکن حمال اختر کا۔

election of chairman of delhi waqf board pending
دہلی وقف بورڈ کے رکن حمال اختر
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 7:10 PM IST

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد سے خالی ہے، امید کی جا رہی تھی کہ انتخابات کے فوراً بعد دہلی وقف بورڈ کمیٹی کے لیے ایم ایل اے زمرے سے منتخب امیدواروں کا انتخاب کر دیا جائے گا، لیکن اسمبلی انتخابات کو 6 ماہ گزر گئے ہیں اس کے باوجود ابھی تک دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین مقرر نہیں کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

تاہم گذشتہ ماہ ریونیو دپارٹمنٹ کی جانب سے ایم ایل اے زمرے کے انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا اور پرچہ نامزدگی بھی داخل ہو چکی تھی، لیکن اس کے بعد بھی منتخب امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔

حالانکہ اس التواء کے پیچھے ریٹرننگ آفیسر دیپک ارجن نے اسکروٹنی کا عمل مکمل نہیں کیا جانا بتایا تھا، جبکہ اس کی تاریخ 19 اگست تھی جسے وقت پر مکمل نہیں کیا گیا۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی وقف بورڈ کے ممبر اور دہلی بار کونسل کے رکن حمال اختر سے بات کی جنہوں نے بتایا کہ، 'جب انتخابات کا اعلان کر دیا جاتا ہے، اس کے بعد اسے التوا میں ڈالنا قانونی طور پر غلط ہے۔'

مزید پڑھیں:

دہلی فسادات: طاہر حسین سے پوچھ گچھ جاری

انہوں نے مزید بتایا کہ، 'جب ایم ایل اے زمرے سے اوکھلا کے رکن اسمبلی مانت اللہ خان نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، جس کا فوری طور پر نتائج کا اعلان کیا جانا تھا لیکن اس میں دیری کی گئی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.