ETV Bharat / state

ECI To Host International Conference الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا - ای سی آئی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی میں 23 اور 24 جنوری کو انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹنگ کی شفافیت کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس ہونے جا رہا ہے۔ ECI To Host International Conference

الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 2:22 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹنگ کی شفافیت کے موضوع پر اس ہفتے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے جب ہندوستان میں اپنے اصل علاقوں سے ملک کے دیگر مقامات پرتعلیم، معاش اور روزگار کے لیے جانے والے ووٹروں کوالیکٹرانک طریقے سے وہاں سے اپنے علاقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے سہولت کے لئے الیکشن کمیشن کی تجویز پر اپوزیشن نے اعتراضات دائر کیے ہیں۔ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ریلیز کے مطابق اس کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں 23 اور 24 جنوری کو کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کریں گے اور اختتامی سیشن سے الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے خطاب کریں گے۔ الیکشن کمشنر ارون گوئل کانفرنس کے پہلے تکنیکی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کمیشن مختلف ممالک کے انتخابی اداروں کے ایک گروپ کی قیادت کرتا ہے جو انتخابی عمل میں اصلاحات کے بارے میں اکثر بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ اس گروپ کی پہلی کانفرنس 'الیکشن مینجمنٹ باڈیز کے رول، رولز اور اہلیت' 'ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹنگ کی شفافیت' کے موضوع پر گزشتہ سال 31 اکتوبر سے یکم نومبر تک دہلی میں منعقد ہوئی جس میں 11 ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے 50 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Political Violence in Tripura الیکشن کمیشن نے تریپورہ میں سیاسی تشدد پر رپورٹ طلب کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.