ETV Bharat / state

بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تایخوں کا اعلان آج

الیکشن کمیشن آج شام 04:30 بجے پریس کانفرنس کرے گا۔ اطلاع کے مطابق اس پریس کانفرنس میں مغربی بنگال، آسام، تملناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 3:16 PM IST

election commission of india hold a press conference today
مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں آج انتخابات کی تایخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن آف انڈیا آج (جمعہ) شام ساڑھے چار بجے وگیان بھون میں پانچ ریاستوں میں انتخابات سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن پانچ اسمبلی ریاستوں میں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ یہ پریس کانفرنس وگیان بھون کے ہال نمبر۔ 5 میں ہوگی۔

مغربی بنگال، آسام، تملناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان ریاستوں میں الیکشن کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ پہلے سے ہی امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ الیکشن کمیشن مارچ کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

حالانکہ الیکشن کمیشن نے تیزی دکھاتے ہوئے آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ان ریاستوں کے میڈیا آرگنائزیشن کو خاص طور سے مدعو کیا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ چار ریاستوں مغربی بنگال، آسام اور کیرالہ میں اسمبلی کی موجودہ مدت کار مئی اور جون میں ختم ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

تاجروں نے بھارت بند کا اعلان کیا

وہیں، پڈوچیری میں اعتماد کے ووٹ پر ووٹ ڈالنے سے قبل وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی کے استعفیٰ دینے سے کانگریس کی زیرقیادت حکومت گر گئی تھی۔ وہاں اسمبلی کو تحلیل کر صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.