ETV Bharat / state

سنی دیول کو الیکشن کمیشن کا نوٹس - بالی وڈ اداکار

بالی وڈ اداکار اور پنجاب کے گرداس پور حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان سنی دیول کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

sunny
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 7:38 PM IST

الیکشن کمیشن نے سنی دیول کو انتخابی مہم کے دوران مقررہ حد سے زیادہ رقومات خرچ کرنے کے معاملے میں نوٹس بھیجا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے لیے فی امیدوار مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے خرچ کرنے کی حد مقرر کی ہے اور اگر کوئی اس سے زائد رقم انتخابی مہم کے دوران خرچ کرتا ہے تو اس پر قانون کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر کوئی امیدوار انتخابات میں جیت جاتا ہے لیکن اس نے مقررہ حد سے زیادہ رقومات خرچ کی ہے۔ یہ ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن اس کی رکنیت منسوخ کر سکتا ہے اور دوسرے مقام پر آنے والے امیدوار کو وہ رکنیت حاصل ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنی دیول نے انتخابی مہم کے دوران 86 لاکھ سے زائد روپے خرچ کیے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس بھیجا ہے اور وضاحت طلب کی ہے۔

اس ضمن میں سنی دیول کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ 'الیکشن کے خرچ کا جائزہ لینے میں انتخابی کمیشن کی ٹیم سے غلطی ہوئی ہے۔ جلد ہی الیکشن آبزرور کو جانچ کرنے کے بعد خرچ کی صحیح جانکاری دے دی جائے گی۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.