دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات Delhi Municipal Corporation Election کی تیاریوں کے لیے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں جس کے بعد شاہین باغ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین All India Majlis-e-Ittehadul Muslimeen امیدوار کا دعویٰ کرنے والے عارف سیفی نے جگن پٹی میں پروگرام کا انعقاد کیا اور باضابطہ ایم آئی ایم کے بینر تلے خود کوامیدوار بتاتے ہوئے الیکشن لڑنے کا دعویٰ کیا۔
اس موقع پر پروگرام میں علاقے کی معزز شخصیات موجود تھیں۔
عارف سیفی نے 'سب کو پرکھا ہے اب ہمیں پرکھو' کے سلوگن کے ساتھ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم کی شاہین باغ میں پکڑ اچھی بن چکی ہے اور اس وقت لوگوں نے من بنالیا ہے کہ ایم آئی ایم کو ہی ووٹ دیں گے۔
ایم آئی ایم کے سابق امیدوار رہ چکے عارف سیفی نے وہاں موجود شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی تحریک نے پوری دنیا میں کہرام مچادیا تھا اسی طرح سے شاہین باغ کے لوگ مجھے وووٹ دے کر ایک نئی پہچان دلائیں گے۔