ETV Bharat / state

Congress on Modi Govt جی-20 کے نام پر چلائی جا رہی ہے انتخابی مہم: کانگریس - congress on bjp govt

کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی پر 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر جی20 کانفرنسز میں انتخابی تشہیر کا الزام عائد کیا۔

جی-20  کے نام پر چلائی جا رہی ہے انتخابی مہم: کانگریس

author img

By

Published : Aug 20, 2023, 6:50 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت ملک میں منعقد ہونے والی جی-20 کانفرنسوں کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے اور اس کے تعلق سے انتخابی تشہیر کی جارہی ہےجا رہی ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت جی-20 کانفرنسوں کا استعمال مسائل سے ملک کی توجہ ہٹانے اور اس تنظیم کی میٹنگیں کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی تشہیر جم کر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بھی جی ٹوئنٹی کانفرنسز ہوتی ہیں لیکن وہاں اس طرح کی کوئی مہم نہیں چلائی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ “ جی- 20 کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا۔ اس میں دنیا کے 19 ممالک اور یورپی یونین کے ارکان ہیں۔ اس کے قیام کے بعد سے اب تک، باری باری سے 17 ممالک میں جی-20 سربراہی اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں اور اب ہندوستان کا نمبر ہے۔ لیکن جس طرح کی انتخابی مہم یہاں چلائی جا رہی ہے اور ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا۔ درحقیقت ایسا اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے مسلسل جدوجہد کریں گے: کھڑگے

کانگریس لیڈر نے کہا ’’ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ 1983 میں نئی ​​دہلی میں 100 سے زیادہ ممالک کی غیر وابستہ سربراہی کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی تھی، اس کے بعد دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس ہوئی۔ لیکن اس وقت کی حکومت نے ان مواقع کو انتخابی فوائد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ پھر مجھے ایل کے اڈوانی کا وہ بیان یاد آرہا ہے۔ 5 اپریل 2014 کو انہوں نے نریندر مودی کو ایک شاندار ایونٹ منیجر قرار دیا۔ عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے وزیراعظم صرف ایونٹ مینجمنٹ ہی کر رہے ہیں۔”

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.