ETV Bharat / state

آئی جی آئی ائیرپورٹ سے 72 سالہ بزرگ مسافر بغیر اسکریننگ ٹیسٹ کرائے فرار - بغیر اسکریننگ کے فرار بزرگ

دہلی کے اندرہ گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کزاقستان سے سنچر کی رات کو خصوصی طیارے سے آئے 72 سالہ عمر رسیدہ شخص اسکریننگ کے عمل کو مکمل کیے بغیر ہی ائیرپورٹ سے فرار ہوگیا۔جس کے بعد پولیس نے انہیں اتوار کے روز غازی آباد کے اندراپورم سے گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی آئی ائیرپورٹ سے 72 سالہ بزرگ مسافر بغیر اسکریننگ ٹیسٹ کرائے فرار

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 1:49 PM IST

سنیچر کےروز کزاقستان سے ایک خصوصی طیارہ آئی جی ائیر پورٹ پر لینڈ ہوا تھا۔طیارے کے اترنے کے بعد اس طیارے میں سوار ایک 72 سالہ بزرگ اپنا اسکریننگ کرائے بغیر ہی ائیرپورٹ سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس کو اس کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے بزرگ کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے اس 72 سالہ شخص کو غازی آباد کے اندراپورم سے گرفتار کرلیا ہے اور بزرگ کے خلاف وبائی مرض ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے انہیں 14 روز کے لیے ہوم قرنطینہ کرنے کے لیے بھیج دیا ہے۔

آئی جی آئی کے ڈی سی پی راجیو رنجن نے بتایاکہ ایس ڈی ایم یومنا وہار دفتر کے عملے نے پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی کہ کزاقستان سے 27 جون کی شب کو ایک خصوصی طیارہ آئی جی آئی ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اترا تھا۔اس طیارہ سے اترے ہرجیت سنگھ اچانک اسکریننگ ہال کے داخلی دروازے سے غائب ہوگئے۔

دراصل بیرونی ممالک سے بھارت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ اختیار کرنا لازمی ہوتا ہے۔قرنطنیہ کیے جانے کی ڈر کی وجہ سے ہرجیت سنگھ ائیرپورٹ سے فرار ہوگئے تھے۔

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ان کے گھر کے پتہ پر ان کو تلاش کیا اور فون سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی۔بعد میں پولیس کو جانکاری ملی کہ ہرجیت نے اپنے گھر کا غلط پتہ اور غلط فون نمبر دیا تھا۔

پولیس کو تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس کار کے نمبر پلیٹ کی جانکاری ملی ، جس سے ہرجیت سنگھ گئے تھے۔کار کے رجسٹریشن اور الیکٹرانک سرویلانس کی مدد سے پولیس کو معلومات حاصل ہوئی کہ مسافر غازی آباد کے اندراپورم کے رہائشی ہیں، جس کے بعد گھر سے انہیں پکڑنے کے بعد ہوم قرنطینہ اختیار کرنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.