سنت ابراہیمی پر بھی محفوظ طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے تاکہ وبا سے متاثر ماحول کی شدت میں کوئی اضافہ نہ ہو اور جذبہ ایمانی بھی پوری طرح سلامت رہے۔
کلکتہ، ممبئی، لکھنو، پٹنہ، بھونیشور، رانچی، حیدرآباد، کوئمبتور اور بنگلورو میں بھی عید قرباں امن و سکون کے ماحول میں منائے جانے کی خبر ملی ہے۔ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ البتہ قوم کے سبھی فرقوں نے ایثار و قربانی کی علامت بن جانے والے اس تہوار کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
مصافحے اور معانقے سے محروم عیدین میں اس بار مسلمانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ دل سے اظہار خلوص کو مقدم رکھا اور کورونا سے راست اور بالواسطہ متاثر ہونے والوں کے لئے اپنی عبادتگاہوں کے دروازے کھول دیے۔
صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دوسرے قومی اور ملی رہنماؤں نے عید کی مبارکباد پیش کی۔
ہمسایہ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا اور دوسرے جنوب ایشیائی ملکوں میں بھی آج عید الاضحیٰ روایتی جذبے اور احترام سے منائی جارہی ہے۔
سعودی عرب، خلیجی ملکوں، امریکہ اور یورپ کے علاوہ ہمسایہ افغانستان میں کل عید الاضحیٰ منائی گئی تھی۔