ETV Bharat / state

دہلی: جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی - دہلی

کورونا وائرس کی مہلک وبا کے درمیان احیتاطی تدابیر کے ساتھ آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور کئی شہروں میں فرزندان توحید عید کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجدوں اور عیدگاہوں میں پہنچ رہے ہیں۔

دہلی: جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : Aug 1, 2020, 7:02 AM IST

Updated : Aug 1, 2020, 9:24 AM IST

دہلی کی جامع مسجد میں مسلمان عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے لیے پہنچے جہاں کورونا وائرس کی مہلک وبا کے پیش نظر احتیاط کے طور پر فرزندان توحید کے جسم کے درجہ حرارت کی جانچ تھرما میٹر گن کے ذریعے کی گئی۔

دہلی کی جامع مسجد میں مسلمانوں نے نماز عیدالاضحیٰ ادا کی۔

دہلی: جامع مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

دہلی پولیس نے جامع مسجد کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر تمام طرح کے انتظامات کیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سنجے بھاٹیا نے کہا کہ 'جامع مسجد میں عید کے تہوار کے پیش نظر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچے۔ ہم نے جامع مسجد کے ساتھ ساتھ تمام چھوٹی اور بڑی مسجدوں میں محفوظ ماحول کو یقینی بنایا۔'

فرزندان توحید نے کہا کہ 'عید کے موقع پر یہاں پر آنے سے مجھے خوشی ہوئی۔ سب نے لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائن پر عمل کیا اور یہاں تک کہ مسلمانوں نے اپنے اپنے گھروں میں نمازیں ادا کیں۔'

امان اللہ نامی شخص نے بتایا کہ 'یہاں پر ایک ڈر کا ماحول تھا لیکن یہاں پر سب نے لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائن پر عمل کیا۔ ہم نے سوشل ڈسٹنسگ کا خاص خیال رکھا چونکہ کووڈ 19 کی وجہ سے اس سال صورتحال کافی الگ ہے۔'

Last Updated : Aug 1, 2020, 9:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.