ETV Bharat / state

کووند نے ملک کے عوام کوعید کی مبارکباد دی

صدر رام ناتھ کووند نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔

author img

By

Published : May 25, 2020, 3:28 PM IST

کووند نے ملک کی عوام کوعید کی مبارکباد دی

محبت اور بھائی چارے کے اس تیوہار کے موقع پر اتوار کو کووند نے کہا کہ 'مقدس رمضان کے مہینے میں روزہ اور عبادت سے جڑے تیوہار عیدالفطر پر ملک اوربیرون ممالک رہنے والے بھارتیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔
صدر نے کہا کہ 'یہ تیوہار محبت، امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا تیوہار ہے۔ اس موقع پر ہم سماج کے سب سے کمزور طبقوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے یقین کو اور پختہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'آئیے ایسے وقت، جب ہم کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کے ذریعہ پیدا ہونے والی ایک غیر معمولی بحران کا سامنا کررہے ہیں، تب ذکوۃ کے جذبے کو مزید آگے بڑھائیں۔ آئیے ہم محفوظ رہنے اور اس چیلنج کو جلد ہی دور کرنے کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ کے معیار اور دیگر سبھی احتیاط کی پیروی کرنے کے لیے عزم کریں'۔
کووند نے کہا کہ 'میری دعا ہے کہ عیدالفطر دنیا میں رحم دلی، عطیہ اور امید کے عالمگیری اقدار کو قائم رکھ سکے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.