ETV Bharat / state

عید کی سوئیاں غریب بچوں کے ساتھ

author img

By

Published : May 25, 2020, 7:08 PM IST

پرانی دہلی کے کچھ نوجوانوں کے ذریعہ چلائی گئی مہم 'سب کی عید' نے ان بچوں کے چہرے پر وہ مسکان لا دی جو انہیں غربت کے سائے میں میسر نہیں تھی۔

عید کی سوئیاں غریب بچوں کے ساتھ
عید کی سوئیاں غریب بچوں کے ساتھ

ملک میں کورونا وائرس کے خوف کے دوران آج عید منائی گئی حالانکہ اس عید میں گذشتہ عید کی طرح رونقیں نہیں تھی لیکن اس کے باوجود کچھ لوگوں نے عید کی خوشیوں میں انہیں شامل کیا جو غربت کے سائے میں عید منانے سے قاصر تھے۔

عید کی سوئیاں غریب بچوں کے ساتھ

بی ہیومن نامی یہ تنظیم لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ضرورتمندوں کی بھوک مٹانے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جس میں اب تک 1 لاکھ سے زائد افراد اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

بی ہیومن کے صدر عاصم حسین بتاتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ تو اپنی عید نہیں منا پائے اسی لیے انہوں نے سوچا کہ کیوں نا ان بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری جائے جو چند روپے کی وجہ سے یہ عید نہیں منا پا رہے۔

وہیں بی ہیومن تنظیم کے رکن محمد کامران نے بتایا کہ پہلے انہوں نے یہ سوچا تھا کہ ان بچوں میں صرف سوئیاں تقسیم کی جائے لیکن جیسے جیسے ساتھی جڑتے گئے سامان میں اضافہ ہوتا چلا گیا اب انہوں نے بچوں کی پسندیدہ چاکلیٹ چیپس کے ساتھ ساتھ سوئیاں اور کچوریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.