نئی دہلی: شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں مسافروں کے لیے ہوائی خدمات کو آسان بنانے اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح شہری ہوابازی کی خدمات کو چلانے کے لیے کام جاری ہے۔ سندھیا نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی اس سمت میں بہتر کام ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا 'ہم نے دیکھا ہے کہ کووڈ-19 کے وقت دنیا کے تمام ممالک میں فضائی خدمات ٹھپ رہیں، لیکن اس سے پہلے بھارت میں دنیا میں ریکارڈ سب سے زیادہ لوگوں نے ہوائی خدمات استعمال کی تھیں۔' Efforts continue to make air travel easier
مرکزی وزیر نے کہا کہ سردیوں میں ہوائی مسافروں کی تعداد زیادہ بڑھ جاتی ہے اور فلائٹ سروس کے بعد گھریلو ایئر لائنز میں زبردست تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر سے فروری تک ہوائی مسافروں کا بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے اور پھر مارچ سے مئی تک اس میں کچھ کمی آتی ہے۔ سندھیا نے کہا کہ ملک میں فضائی خدمات کا آپریشن بہت اچھا ہو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام جاری ہے ۔اس کے علاوہ اسے عالمی معیار کا بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Udan Scheme: اڑان اسکیم کے تحت 11 نئی ایئر لائنز کا آغاز
یو این آئی