وہیں اشوک کمار نے بتایا بچوں کے تعلیم کے لئے جتنی ذمہ داری ایک استاد کی ہے اتنی ہی ذمہ داری والدین کی بھی ہے۔'' اگر سرپرست آگاہ اور شعوری طور پر بیدار ہوں گے تو بچے کے سیکھنے کی رفتار اتنی ہی تیز ہوگی۔''
اس موقع پر ایڈوکیٹ امید نے والدین نے اپنے اپنے بچوں پر گھر پر توجہ دینے کے درخواست کی۔ آزاد ماسٹر نے بچوں کو باقاعدہ اسکول بھیجنے اور گھر پر ان کے ہوم ورک کو سنجیدگی سے دیکھنے کے لیے کہا۔
بابوپردھان اور عمران تیاگی نے اسکول کو تعاون دینے اور اسکول کو اپنا سمجھ کر اس میں تعاون کرنے کے لیے کہا کہ، اسکول ہمارا ہے اور اس میں اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو وہ گاؤں کی ذمہ داری ہے۔
اس کے علاوہ اکرم نیتا جی حقیقت خان، ننھے خان وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات رکھے۔