ETV Bharat / state

شراب گھوٹالہ معاملے میں کیجریوال کو ای ڈی کا تیسرا سمن، 3 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا - شراب گھوٹالہ معاملے میں کیجریوال کو ای ڈی

ED third summon for Kejriwal اب ای ڈی نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو تیسرا سمن جاری کیا ہے، اور انہیں 3 جنوری کو حاضر ہونے کو کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اروند کیجریوال وپاسنا کے لیے پنجاب کے ہوشیار پور پہنچے ہیں اور یہاں 10 دن تک سادھنا میں رہنے والے ہیں۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 9:05 PM IST

نھی دہلی: شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی حکومت کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب یہ معاملہ اروند کیجریوال تک پہنچ گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ انہیں ایک کے بعد ایک سمن بھیج رہا ہے، لیکن کیجریوال ایک بار بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اب ای ڈی نے سی ایم کیجریوال کو تیسرا سمن جاری کیا ہے اور انہیں 3 جنوری کو حاضر ہونے کو کہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کیجریوال وپاسنا کے لیے پنجاب کے ہوشیار پور پہنچے ہیں اور یہاں 10 دن تک سادھنا میں رہنے والے ہیں۔ اس سے پہلے کیجریوال کو 21 دسمبر کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا گیا تھا۔

معلومات کے مطابق، دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال گزشتہ بدھ کو وپاسنا کے لیے گئے تھے۔ وہ ہوشیار پور کے مہیلاوالی گاؤں میں واقع دھما دھواج وپاسنا سادھنا سینٹر میں 10 دن تک سادھنا کریں گے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ 30 دسمبر تک پہلے سے طے شدہ وپاسنا پروگرام میں موجود رہیں گے۔ اس وجہ سے وہ 21 دسمبر کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی نے انہیں مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں 21 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

یہ لگاتار دوسرا موقع ہے جب اروند کیجریوال ای ڈی کے سمن پر پوچھ گچھ میں شریک نہیں ہوئے۔ اس سال 16 اپریل کو ای ڈی نے دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں اروند کیجریوال سے تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ مرکزی ایجنسی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے 2 نومبر کو سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مصروف ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ اس کے بعد 18 دسمبر کو ای ڈی نے انہیں دوبارہ سمن جاری کیا اور 21 دسمبر کو حاضر ہونے کو کہا، لیکن سی ایم کیجریوال ایک بار پھر ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.