ETV Bharat / state

ای ڈی ایم سی ملازمین کو مئی کی تنخواہ نہیں دے گی

author img

By

Published : May 27, 2020, 8:58 AM IST

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے رہنما سدن نرمل جین کا کہنا ہے کہ اس مالی بحران کے باوجود انہوں نے اپریل کی تنخواہ دے دی ہے، لیکن اب ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو مئی کے مہینے کی تنخواہ ادا کریں۔

ای ڈی ایم سی ملازمین کو مئی مہینے کی تنخواہ نہیں دے گی

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے لئے ایک بری خبرہے۔ مالی بحران سے گزر رہے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے مئی کے مہینے کی تنخواہ کی ادائیگی سے ہاتھ کھڑے کر لیے ہیں۔ ایسی صورتحال میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو مئی کے مہینے کی تنخواہ کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

دہلی کی تین میونسپل کارپوریشن میں اگر جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کو چھوڑ دیں تو باقی دو شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت ابتدا ہی سے خستہ حال ہے۔ دہلی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی نے ایسی حالت کر دی جیسے کوڑھ پر کھاج (دوسرا بڑا مسئلہ) بن گیا۔

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے رہنما سدن نرمل جین کا کہنا ہے کہ اس مالی بحران کے باوجود انہوں نے اپریل کی تنخواہ دے دی ہے، لیکن اب ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو مئی کے مہینے کی تنخواہ ادا کریں۔

نرمل جین کے مطابق سائز میں چھوٹا ہونے اور پوش علاقوں کی کمی کی وجہ سے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں ویسے بھی کمائی کا امکان کم ہے۔ کجریوال حکومت نے باقی رقم چھوڑ کر فنڈ روک دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کیجریوال حکومت بی جے پی کو بدنام کرنے کے لئے اپنے فنڈ پر کنڈلی مار کر بیٹھی ہے۔ ایسی صورتحال میں اب ہر چیز دہلی حکومت کے رویہ پر منحصر ہے کہ وہ کارپوریشن کی درخواست کا کیا جواب دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.