ETV Bharat / state

ED Raid عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 8:16 AM IST

Updated : Oct 4, 2023, 8:45 AM IST

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی چھاپہ ماری جاری ہے۔اس معاملے میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی جانچ ایجنسیوں کے رڈار پر ہیں جبکہ دہلی کے سابق وزیر تعلیم اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا ابھی تک جیل میں قید ہیں۔Sanjay Singh Delhi residence

ED raids at the residence of AAP Rajya Sabha MP Sanjay Singh

دہلی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کی رہائش گاہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ کے سلسلے میں سنجے سنگھ کے احاطے پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔واضح رہے فی الحال میں دہلی شراب پالیسی کو ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں دہلی کے سابق وزیر اعلی منیش سسودیا بھی جیل میں ہیں۔ سسودیا کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ منیش سسودیا سے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیل میں پوچھ گچھ کی تھی۔ ای ڈی نے پوچھ گچھ کے بعد منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے منیش سسودیا سے بھی ریمانڈ پر پوچھ گچھ کی تھی۔ منیش سسودیا اس معاملے میں ابھی تک جیل میں ہی ہیں۔ بار بار منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی خارج ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل جی نے نئی ایکسائز پالیسی بنانے والے 11 افسران کو معطل کر دیا

غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے 17 نومبر 2021 کو نئی ایکسائز پالیسی نافذ کی تھی۔ اس پالیسی کے نفاذ کے بعد دہلی حکومت نے محصولات میں اضافے کے ساتھ مافیا راج کو ختم کرنے کی دلیل دی تھی، لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس۔ دہلی حکومت کو ریونیو کا نقصان ہوا۔ جولائی 2022 میں، دہلی کے اس وقت کے چیف سکریٹری نے ایل جی وی کے سکسینہ کو ایک رپورٹ پیش کی، جس میں منیش سسودیا پر شراب کے تاجروں کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 4, 2023, 8:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.