ای ڈی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر بھی منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ طاہر حسین پر دہلی تشدد میں آئی بی افسر انکت کے قتل کا الزام ہے، طاہر ابھی پولیس حراست میں ہے، طاہر حسین کو 5 مارچ کو راؤج جوینیو کورٹ سے گرفتار کیا تھا جب ان کی سرینڈر کرنے کی عرضی خارج کردی گئی۔5 مارچ کو ہی کڑکڑ ڈوما کورٹ نے طاہر حسین کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔کڑکڑ ڈوما کورٹ نے طاہر حسین کی طرف سے پیروی کے لیے کسی کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔