ETV Bharat / state

ED director's tenure extension illegal ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی، سپریم کورٹ

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 6:26 PM IST

عدالت عظمیٰ نے ای ڈی کے ڈائریکٹر کو 31جولائی تک برقرار رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کو غیر قانونی قرار دیا۔supreme court on ed director extension

ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی، سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کو تیسری توسیع دینے کے حکم کو منسوخ کر دیا اور انہیں 31 جولائی تک عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی۔ جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا:’’17 نومبر 2021، اور 17 نومبر، 2022 کو جاری کیا گیا حکمنامہ غیر قانونی ہے، جس میں جواب دہندہ نمبر 2 سنجے کمار مشرا کی مدت میں ایک ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔ جواب دہندہ -سنجے کمار مشرا - کو 31 جولائی 2023 تک عہدے پر رہنے کی اجازت ہے۔ اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ بعد میں اپ لوڈ کیا جائے گا۔‘‘

عدالت عظمیٰ نے نوٹ کیا کہ کورٹ نے پہلے ہی مشاہدہ کیا ہے کہ ’’اگرچہ مقننہ کسی درجے میں توسیع کا مجاز ہے تاہم اس معاملے میں مزید توسیع نہ کی جائے اور مزید کہا کہ اس طرح فیصلے کے بعد دی گئی توسیع قانونی طور ناجائز تھی۔‘‘ یاد رہے کہ 8 مئی کو سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر کی توسیع کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر حکم محفوظ رکھتے ہوئے مرکزی حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا ایک شخص کو کم کرنے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پوری طرح سے غیر موثر ہو جائے گا؟ مرکز نے اس بات پر زور دیا تھا کہ مشرا کو فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ذریعے جائزہ کو مدنظر رکھتے ہوئے توسیع دی گئی تھی اور عدالت کو مطلع کیا تھا کہ وہ نومبر 2023 کے بعد اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Supreme Court Notice to Central Govt: سپریم کورٹ کا ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع پر مرکز کو نوٹس

مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کورٹ کو بتایا تھا کہ ’’FATF جاری ہے اور اسی وجہ سے حکومت نے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ مرکز نے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کو چیلنج کرنے والی PIL کانگریس لیڈروں کی حفاظت کے ارادے سے دائر کی گئی ہے جو منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.