ETV Bharat / state

Amanatullah on ED Raid میرے گھر سے ای ڈی کو کچھ نہیں ملا، امانت اللہ خان - ED Raid in AAP MLA House

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ امانت اللہ خان کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی عام آدمی پارٹی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کی جانے والی سازشی کارروائیوں میں سے ہے۔

میرے گھر سے ای ڈی کو کچھ نہیں ملا: امانت اللہ خان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 3:28 PM IST

میرے گھر سے ای ڈی کو کچھ نہیں ملا: امانت اللہ خان

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر کارروائی کے بعد، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ عآپ کے رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں اور مقدمات پارٹی کو تباہ کرنے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کی جانے والی سازشی کارروائیاں ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ ای ڈی نے کل امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی ایم مودی نے عآپ رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے ہوں۔ جب سے ہماری حکومت بنی ہے، پی ایم مودی نے عآپ اور اس کے لیڈروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ عآپ کی 2015 اور 2016 میں حکومت بننے کے بعد، مرکزی حکومت نے شنگلو کمیٹی بنائی اور اس نے 400-450 فائلوں کو دیکھا لیکن ایک پیسہ کی بدعنوانی کا پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں:

ED Raid in Delhi عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

وزیراعظم مودی کی جانب سے آپ ایم ایل ایز کے خلاف جھوٹے اور فرضی کیس درج

اس کے بعد وزیراعظم مودی نے ہمارے ایم ایل اے کو ان کے خلاف جھوٹے اور فرضی کیس درج کرکے نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انہوں نے اب تک ہمارے ایم ایل ایز کے خلاف 170 کیس دائر کیے ہیں اور 140 سے زیادہ کیسز میں فیصلے آچکے ہیں۔ یہ سارے فیصلے مودی حکومت کے خلاف ہیں۔ تمام فیصلے ہمارے حق میں تھے، جیسے ہی وہ ناکام ہوئے، انہوں نے ہمارے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانا اور گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کو گرفتار کیا اور کل امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر امانت اللہ خان نے کہا کہ ای ڈی حکام نے ان کی بیمار ماں کے لیے پریشانی پیدا کی۔ "ای ڈی کے اہلکاروں نے 12 گھنٹے تک میرے گھر کی تلاشی لی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ اس سے پہلے بھی اے سی بی نے چھاپے مارے اور انہیں کچھ نہیں ملا۔ آج بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے صرف میرے خاندان اور میری والدہ کے لیے مصیبت پیدا کی، جو بیمار ہیں۔ انہوں نے میرا فون چھین لیا۔‘‘

ای ڈی نے اے سی بی کی ایف آئی آر کا از خود نوٹس لیا
ای ڈی حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت کئی مقامات پر تلاشی جاری ہے۔ دہلی وقف بورڈ میں مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور فنڈ کے غلط استعمال سے متعلق شکایتوں پر ایک ایف آئی آر امانت اللہ خان کے خلاف 2020 میں درج کی گئی تھی۔ ای ڈی نے اے سی بی کی ایف آئی آر کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اے سی بی نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو رپورٹ کیا۔ اے سی بی کے سابق سربراہ ایس کے گوتم نے لیفٹیننٹ گورنر کے سکریٹری کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خان کو وقف بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جائے کیونکہ وہ "آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور گواہوں کو اپنے خلاف سامنے آنے سے روک رہے ہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.