نئی دہلی: دہلی سرکار میں وزیر صحت ستیندر جین کو ای ڈی Enforcement Directorate کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔ ای ڈی کی یہ کاروائی کولکاتا کی ایک کمپنی سے متعلق حوالہ لین دین کے معاملے میں کی گئی ہے۔ ED arrests Delhi health minister Satyendar Jain in Money laundering
دہلی حکومت میں کابینہ وزیر ستیندر جین پیشے سے آرکیٹیکٹ ہیں۔ ستیندر کو کیجریوال کا بہت قریبی لیڈر مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں کیجریوال کی کابینہ میں بڑی ذمہ داریاں ملی۔ ستیندر جین نے بھی انا تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد جین عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ادھر دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ستیندر جین کے خلاف لگائے گئے الزامات کو فرضی قرار دیا ہے۔
- مزید پڑھیں:
- ED Can Arrest Satyender Jain: ای ڈی ستیندر جین کو گرفتار کرسکتی ہے، کیجریوال کا بیان
ED Raid at Maharashtra Minister House: مہاراشٹر کے وزیر انل پرب کے گھر ای ڈی کا چھاپہ
انہوں نے کہا کہ ستیندر جین کے خلاف 8 سال سے فرضی مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ اب تک کئی بار ای ڈی کو بلایا جا چکا ہے۔ اس درمیان، ای ڈی نے کئی سالوں تک فون کرنا بند کر دیا کیونکہ انہیں کچھ نہیں ملا۔ اب دوبارہ شروع ہوا کیونکہ ستیندر جین ہماچل کے الیکشن انچارج ہیں۔