ETV Bharat / state

Chidambaram on economy: اقتصادی بدانتظامی کی وجہ سے معیشت برباد ہوگئی: کانگریس - Senior Congress leader and former Union Minister P. Chidambaram

کانگریس نے موجودہ اقتصادی حالات کیلئے کورونا وائرس کو بھی ایک سبب بتایا ہے تاہم پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ معیشت میں زبردست گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی معاشی بدانتظامی ہے۔ جس سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

Economy destroyed by economic mismanagement: Congress
اقتصادی بدانتظامی کی وجہ سے معیشت برباد ہوگئی: کانگریس
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 6:38 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 6:56 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بلاشبہ کورونا ملک کی موجودہ صورتحال کی ایک وجہ ہے ، لیکن حکومت کے اقتصادی ماہرین کے مشورے کو مسترد کرنا اور من مانی فیصلے کرنا اس معاشی بحران کی اہم وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی شعبے سے وابستہ معروف اداروں اور ماہرین کی رائے کو اہمیت نہیں دی اور کورونابحران کے دوران معاشی صورتحال کو بہتر طور پر برقرار رکھنے کے لئے عالمی تجربے کو نظرانداز کیا ۔ انہوں نے لوگوں کو نقد رقم دینے کی تجویز کو بھی مسترد کردیا اور جو معاشی پیکیج لائے گئے وہ بھی غیر موثر رہا۔

چدمبرم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کانگریس کی جانب سے ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے غریبوں کو نقد رقم دینے کے لئے حکومت کو جو مشورے دیئے گئے تھے وہ بھی ملک کی دو اہم تجارتی تنظیموں سی آئی آئی اور ایف آئی سی سی آئی (فکی) نے درست قرار دیا ہے۔

چدمبرم نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے اور حکومت حزب اختلاف اور ماہرین کے مشوروں پر عمل نہیں کررہی ہے۔ سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ فی کس مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح ایک لاکھ سے گھٹ کر 99694 پرآگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں روزگار ٹوٹ چکا ہے اور بے روزگاری اپنے شباب پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم پریم جی یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق 23 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے پہنچ چکے ہیں۔

کانگریس قائد نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی میں 7.3 فیصد گراوٹ درج کیا جانا تشویش کی بات ہے۔ ملک میں معاشی شرح نمو چار دہائیوں میں کم ترین سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے ویکسینیشن ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کو نقد رقم دیئے بغیر اور سبھی کو مفت ٹیکے لگائے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی زبردست قلت ہے اور اسی وجہ سے تمل ناڈو حکومت نے سرکاری طور پر کچھ وقت کے لئے ویکسینیشن ملتوی کردی ہے۔ جھارکھنڈ حکومت نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے ویکسین لگانے سے اپنی لاچاری کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.