ETV Bharat / state

Constitution Day: 'خاندانی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے لیے خطرہ'

پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر (Constitution Day today) منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا۔

Constitution Day today
Constitution Day today
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 2:40 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ بدعنوانی میں ملوث لوگوں کی عزت افزائی نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے کے لئے اکساتی ہے۔

مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں یوم آئین (Constitution Day today) کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک بھارت کے ہر حصے میں خاندان پر مبنی سیاسی جماعتوں کا غلبہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ اس کے لیے ملک کے باشندوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

  • Constitution Day in Malegaon: دستور کی حفاظت تمام بھارتی شہری کی ذمہ داری

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی سیاست میں شمولیت کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ قابلیت کی بنیاد پرہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی سیاسی جماعتیں اپنا جمہوری کردار کھو چکی ہیں ،اس لیے ان سے جمہوری نظام کے تحفظ کی امید نہیں کی جاسکتی۔ خاندان پر مبنی سیاسی جماعتیں نسل در نسل چلتی ہیں اور یہ جمہوریت کی حفاظت نہیں کرسکتیں۔ ایسی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعتیں انتہائی تشویش کے باعث ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.