اس واردات کے دوران بدمعاشوں نے راج گپتا نامی جیولیرس کی اہلیہ کو اتنا زور سے دبا کر رکھا کہ انہیں اسقاط حمل کرانا پڑا۔
اس معاملے کا مقدمہ درج نہ کرنے کی صورت میں چوکی انچارج کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔
لونی تھانے علاقےکے ڈی ایل ایف چوکی میں واقع گپتا جویلیرس پر بدمعاشوں نے دھاوا بول دیا،مخالفت کرنے پر ایک بدمعاش نے گولی چلائی، جس کے بعد ایک بدمعاش جیولیری لوٹ کر بیگ میں بھر رہا تھا، وہیں دوسرا بدمعاش نے صراف کی اہلیہ کو دبائے رکھا۔
تین ماہ کی حاملہ ہونے کی وجہ سے خاتون کے پیٹ پر دباؤ سے خون بہنا شروع ہوگیا۔ لیکن بدمعاشوں نے رحم نہیں کیا اور لاکھوں کی جویلیری لوٹ کر فرار ہوگئے۔
خاتون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور اسقاط حمل کرانا پڑا۔
ڈی ایل ایف چوکی انچارج رام نارائن نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے اسے ڈانٹ کر بھاگا دیا۔اور یہ معاملہ دوسرے افسروں کو بھی نہیں بتایا،معاملے سامنے آنے پر چوکی انچارج کو لائین حاضر کردیا گیا۔