دہلی یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا کو اے بی وی پی کے کارکنوں نے مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے احتجاجی طلبا کو بس کے ذریعہ کیمپس سے باہر نکالا۔
دہلی یونیورسٹی کے آرٹس فیکلٹی میں اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کے کارکنان اور طلباء کے درمیان ہوئی چھڑپ کے بعد طلباء کو پولیس کے حفاظتی دائرے میں کیمپس سے باہر نکالا گیا۔
احتجاج طلبا کو پولیس نے بس کے ذریعہ کیمپس سے باہر نکالا جبکہ طلباء نے بتایا کہ دہلی یونیورسٹی میں اے بی وی پی کارکنوں نے پولیس کی موجودگی میں احتجاجی طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی۔