قومی دارالحکومت دہلی میں واقع دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویشن، ایم فل، پی ایچ ڈی جیسے مختلف کورسز میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحانات 6 سے 11 ستمبر کے دوران ہوں گے۔
خیال رہے کہ داخلہ امتحان این ٹی اے کے ذریعے لیا جائے گا۔ ایک ہی وقت میں یہ امتحان آن لائن ہوگا جس میں متعدد اختیاری جوابات سوالات پر مبنی ہوں گے جس کے لیے طلبا کو دو گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امتحان سے متعلق معلومات این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ، امتحان سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے طلبا صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے کے دوران این ٹی اے کے ذریعہ جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر 011 27667092 یا 27006900 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ نیز طلبا این ٹی اے کے آفیشل ای میل آئی ڈی duet@nta.ac.in پر بھی سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈرگریجویٹز میں بی اے آنرز، بزنس اکنامکس، بیچلر آف مینجمنٹ سٹڈیز (بی ایم ایس)، بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن، بی ٹیک انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ میتھیٹیکل انوویشن، بی اے آنرز ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنس، بیچلر آف ایلیمینٹری ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھایجوکیشن اور کھیل میں، بی اے آنرز ملٹی میڈیا اور ماس کمیونیکیشن جیسے کورسز کے لیے داخلہ امتحان ہوگا، اس کے علاوہ پوسٹ گریجویشن کورسز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ داخلہ امتحان دہلی کے علاوہ گروگرام، صاحب آباد، غازی آباد، نوئیڈا- گریٹر نوئیڈا، احمد آباد، گاندھی نگر، امرتسر، بنگلورو، بھوپال، بھوبنیشور، چندی گڑھ، موہالی، چنئی، دہرادون، گوہاٹی، حیدرآباد، امپھال، جے پور، جموں، کولکاتا، ممبئی، نوی ممبئی، ناگپور، پٹنہ، رائے پور، رانچی، شملہ، سری نگر، تری وندرم اور وارانسی میں منعقد کیا جائے ہوگا۔
واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخ 31 جولائی متعین کی گئی ہے۔