ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے مریضوں پر دوا کا ٹیسٹ

کورونا کی روک تھام کے لیے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اس کی دوا اور ویکسین تلاش کی جا جا رہی ہے۔ اس کے لیے مختلف اسپتالوں میں مختلف ادویات کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

راجیو گاندھی سوپر اسپیشلیٹی اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں پر دوائیوں کا ٹیسٹ

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 1:39 PM IST

دہلی حکومت کے راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں ایسی صورتحال میں پلازما تھراپی کے علاوہ دو دیگر دوا کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

مشرقی دہلی کے طاہر پور میں واقع راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں فی الحال کورونا کے 270 مریض داخل ہیں۔ اس میں 20 سے زیادہ مریضوں کا روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

راجیو گاندھی سوپر اسپیشلیٹی اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں پر دوائیوں کا ٹیسٹ

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر، ڈاکٹر بی ایل شیروال کا کہنا ہے کہ آئی سی ایم آر نے ملک میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے ہدایات دی ہیں اور تمام اسپتالوں کو اس پر عمل کرنا ہوگا۔

اس کے بعد بھی ان کے اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج میں پلازما تھراپی کے علاوہ آئی سی ایم آر اور ڈی آر ڈی او کے دو منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

ڈاکٹر شیروال کے مطابق اس وقت آئی سی ایم آر اور ڈی آر ڈی او کی دو دوائیں جو مریضوں پر آزمائشی ہیں انھیں مارس کی بیماری میں اینٹی وائرل دوائیوں کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ مارس اور کوویڈ 19 دونوں ایک ہی خاندان کے وائرس ہیں لہذا یہ دوائیں استعمال کی جارہی ہیں۔ جس کو جزوی کامیابی بھی مل رہی ہے، لیکن اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اس کے علاوہ اسپتال کچھ دوسری دوائیوں کے استعمال پر بھی غور کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.