ETV Bharat / state

ڈرگ انسپکٹر کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ - نوئیڈا میں ڈرگ انسپکٹر کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے بھیم مارکیٹ سیکٹر 63 میں دو میڈیکل اسٹورز میں چھاپہ ماری کے دوران معلوم ہوا کہ ان دوکانوں میں بغیر بل کے دوائیاں فروخت کرتے تھے، جس کے بعد ڈرگ انسپیکٹر نے ان دونوں میڈیکل اسٹور میں تالا لگادیا ہے۔

ڈرگ انسپکٹر کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، دو میڈیکل اسٹور بند

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 3:44 PM IST

نوئیڈا کے بھیم مارکیٹ سیکٹر 63 میں دو میڈیکل اسٹوروں کی جانچ پڑتال کے دوران ادویات کے پانچ نمونے اکٹھے کیے گئے موقع سے خرید و فروخت کے ریکارڈ نہ ملنے پر دونوں میڈیکل اسٹورز کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔

چھاپہ ماری کے دوران آر کے میڈیکل اسٹور کے میڈیکل سیلز مین سدھیر کمار کسی بھی دوائی کی خرید و فروخت کا بل پیش نہیں کرپائے، جس کے بعد ڈرگ انسپکٹر ویبھو ببر نے اس اسٹورکو فوری طور پر بند کردیا ہے۔ اس میڈیکل اسٹور کے آپریٹر رضوان خان ہیں جو آئی کیئر فارمیسی سیکٹر 22 میں بیٹھتے ہیں، دوکان کی لائسنس ان کے نام پر ہے ۔

اسی کے ساتھ ہی امیت میڈیکل اسٹور سے دو دواؤں کے نمونے لئے گئے ہیں۔ یہاں پر بھی خرید و فروخت کے بل نہیں ہونے سے میڈیکل اسٹور بند کرا دیا گیا۔ اس کی خبر لگتے ہی آس پاس کے میڈیکل اسٹور والے شٹر بند کرکے بھاگ گئے۔

ڈرگ انسپکٹر ویبھو ببر نے بتایا ہے کہ پانچ نمونے لیبارٹری میں جانچ کے لئے بھیجے جارہے ہیں ، جن کی رپورٹ اور تفتیش پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.