ETV Bharat / state

Bomb Threat in School دہلی کی اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے متھرا روڈ پر واقع ڈی پی ایس میں آج صبح بم کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ بم اسکواڈ ٹیم کو موقعے پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 1:40 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے متھرا روڈ پر واقع دہلی پبلک اسکول ( ڈی پی ایس ) میں بدھ کی صبح اس وقت ہلچل مچ گئی جب اسکول میں بم کی اطلاع ملی۔ بم کی اطلاع کے بعد اسکول کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ بم اسکواڈ کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دہلی فائر سروس نے بتایا کہ ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس اطلاع کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی ٹیم بم اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی ہے۔

  • Delhi | There is no threat as no suspicious object found on the school premises yet. The situation is normal. Bomb Disposal Squad, Dog squad and SWAT team sanitising the school buildings: DCP South East, Rajesh Deo, at DPS, Mathura Road https://t.co/UZJxMSFJvA pic.twitter.com/CBzMtEyABY

    — ANI (@ANI) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ راجیش دیو نے بتایا کہ اسکول کے احاطے میں ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ ہے۔ حالات نارمل ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ، ڈاگ سکواڈ اور سوات ٹیم اسکول کی عمارتوں کو سینیٹائز کر رہی ہے۔ بتادیں کہ چند روز قبل دہلی کے صادق نگر میں واقع ایک اسکول کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد خالی کرا لیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسکول انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا تھا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ اسکول میں ایک بم ہے۔ اطلاع ملتے ہی اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو بلایا اور بچوں کو اسکول سے باہر نکالا ۔ پولیس کو اب تک کی تفتیش میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی، اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

مدھیہ پردیش: ایک نجی اسکول میں بم برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.