اقلیتی وزارت کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد کمال فاروقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کیا جائے گا تاہم انہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی۔
انہوں نے اجلاس کو آر ایس ایس کی جانب سے بلائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کو اقلیتی وزارت کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اور اس میں مختلف طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اس میں آر ایس ایس سے وابستہ افراد بھی شریک رہے اور سبھی نے ایودھیا مسئلہ پر عدالت کے فیصلہ کو قابل قبول قرار دیا۔
کمال فاروقی نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کا موقف ہے کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کیا جائے گا۔