ETV Bharat / state

انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری گرفتار - ہ کوئی مفرور ہیں ۔ جیسا کہ بھارت حکومت کہ رہی ہے ۔

ممبی کے انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری کو جنوبی افریقہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

افریقہ میں پکڑا گیا انڈ ورلڈ ڈان روی پجاری

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 12:06 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:01 AM IST

ایک زمانے میں ممبئی کے خطرناک انڈر ورلڈ ڈان سمجھے جانے والے روی پجا ری کو جنوبی افریقہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انڈر ورلڈ ڈان کو جلد ہی بھارت کے حوالہ کیا جائے گا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق روی پجاری کو مغربی افریقہ کے سینگل میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں آج ہی بھارت لایا جائے گا۔ ادھر بھارت نے تمام تر کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس ان کا ایک نیا پاسپورٹ ملا تھا جس پر نیا نام اینتھنی فرنانڈیس درج ہے اور اب وہ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے باشندے ہیں۔ پاسپورٹ میں ان کا یوم پیدائش 25.01.1961 درج ہے ۔

پاسپورٹ کے مطابق انہیں وہاں پر ایک تاجر کی حیثیت سے شہریت دی گئی ہے جو سینگل، برکینا فاسو اور اس کے قرب و جوار کے ممالک میں نمستے انڈیا کے نام سے ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلموں کے شوقین روی پجاری پر فلم امر، اکبر، اینتھونی میں امیتابھ بچن کے کردار اینتھونی گونسالویس کا اثر رہا ہے اور وہ نیا نام اینتھونی فرنانڈیس استعمال کر رہے ہیں۔

چند روز قبل روی پجاری کے وکیل سینگل کی عدالت میں یہ دلیل دے رہے تھے کہ جیسا کہ پاسپورٹ میں درج ہے، وہ بر کینا فاسو کے تاجر اینتھونی فاسو ہیں نہ کہ وہ کوئی مفرور ہیں جیسا کہ بھارت حکومت کہہ رہی ہے۔ روی پجاری بالی ووڈ ستاروں اور یہاں تک کہ گجرات کے سیاسی رہنما جگنیش میوانی تک کو جبرا وصولی کی دھمکی دے چکا ہے جس کے خلاف کرناٹک اور ممبئی میں 98 معاملات درج ہیں۔

حال ہی میں کیرالا کے رکن اسمبلی پی سی جارج نے انکشاف کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری نے انہیں ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:01 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ooooo
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.