ETV Bharat / state

دہلی میں موسلادھار بارش، تاریخی مسجد کے گنبد کو نقصان - مختلف مقامات پر مالی نقصانات کی خبر

فصیل بند شہر کے حوض قاضی علاقے میں واقع مسجد مبارک بیگم کا گنبد طوفانی بارش کی وجہ سے منہدم ہو گیا۔

masjid
masjid
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 3:39 PM IST

Updated : Jul 19, 2020, 4:37 PM IST

دہلی اور قرب و جوار میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر مالی نقصانات کی خبر موصول ہوئی ہے۔

تاہم پرانی دہلی کی ایک تاریخی مسجد کا سب سے بڑا گنبد بھی بارش کی زد میں آ گیا ہے۔

موقع پر موجود لوگوں کے مطابق مسجد مبارک بیگم کا گنبد بارش سے نہیں بلکہ بجلی گرنے سے منہدم ہوا ہے۔

تاریخی کتاب واقعات دارالحکومت میں اس مسجد کی تعمیر سنہ 1823 میں ہوئی۔ تقریباً 200 سالہ پرانی اس مسجد کو ایک طوائف نے تعمیر کرایا تھا، شروعاتی دنوں میں لوگ اس مسجد میں نماز نہیں پڑھا کرتے تھے لیکن بعد میں اس مسجد میں نماز ادا کی جانے لگی۔

تاریخی مسجد کے گنبد کو نقصان

سنہ 1822 اور 23 میں تعمیر ہونے والی مسجد مبارک بیگم دہلی وقف بورڈ کے زیر انتظام آتی ہے، تاہم مسجد کی تاریخی حیثیت ہونے کی وجہ سے آثارِ قدیمہ نے اسے تاریخی عمارتوں میں شمار کیا ہوا ہے۔

مسجد کمیٹی کے مطابق دہلی وقف بورڈ مسجد کے نیچے بنی دکانوں سے کرایہ تو خوب وصول کرتا ہے لیکن مسجد کی تعمیر اور دیگر اخراجات میں وقف کا کوئی تعاون نہیں ہوتا۔

Last Updated : Jul 19, 2020, 4:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.