مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے دوران کئی معصوموں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔ ان میں سے کئی لاشوں کی شناخت کرکے انہیں ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے، لیکن جل جانےکی وجہ سے متعدد لاشوں کی شناخت کرنا ناممکن ہورہا تھا۔اس لیے اسپتال انتظامیہ سبھی لاشوں کی ڈی این اے جانچ کرنے جارہی ہے۔
گزشتہ ہفتے مشرقی دہلی میں رونماء ہوئے تشدد کے بعد دہلی پولیس نے گوکل پوری اور بھاگیرتھی نالے سے کئی لاشیں برآمد کیے ہیں، جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
ان تمام لاشوں کو دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں رکھا گیا ہ، لیکن ابھی تک ان کے اہل خانہ کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہے، تاکہ وہ ان لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرسکے۔
اسپتال کے مطابق اگر منگل کے شام تک ان لاشوں کے اہل خانہ نہیں آتے ہیں تو ان کا پوسٹ مارٹم کردیا جائے گا اور اس کے بعد آئندہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاوارث لاشوں کے ساتھ ساتھ لاوارث انسانی اعضاء بھی برآمد کیے ہیں، جو بری طرح سے جلی ہوئی ہیں۔ایسے میں اسپتال انتظامیہ کو ان لاوارث اعضاء کی شںاخت کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، لیکن ان انسانی اعضاء کو محفوظ رکھا جارہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام عضو کے ڈی این اے جانچ کی جائے گی، تاکہ ان کے اہل خانہ کی شناخت کی جاسکے۔