پرانی دہلی میں بھی ترکمان گیٹ مٹیا محل فراش خانہ چاندنی چوک اور اس کے اطراف کے لوگوں کو گھر میں ہی رہنے کا حکم کیا ہے نہ ہی انہیں کسی سے ملنے کی اجازت ہے اور نہ ہی ان سے ملنے کوئی آ سکتا ہے ۔ انہیں طبی قید میں رہنے کو کہا گیا ہے
اسی سے متعلق دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام احمد بخاری نے بھی اعلان کیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نا نکلیں.
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جامع مسجد میں آذان ہوگی اور نماز بھی نا جماعت ادا کی جائے گی لیکن مسجد کے باہر کے لوگوں کے لیے بند کر دی گئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر ہی نماز ادا کریں کیونکہ جو حالات ہیں اس میں احتیاط برتنا ضروی ہے.
قابل ذکر ہے کہ چینی شہر ووہان سے نکلے کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک تقریباً 15 ہزار لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور بھارت میں بھی مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔