صدر جمہوریہ كووند نے ٹوئٹر پر لکھا' دیوالی کے متبرک موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد ۔ آئیے اس دن ہم محبت، ہمدردی اور میل جول کے چراغ روشن کرتے ہوئے سبھی کی با لخصوص ضرورت مندوں کی زندگی میں خوشیاں لانے کی کوشش کریں۔'
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'ملک کے باشندوں کو دیوالی کے متبرک موقع پر بہت بہت مبارک ۔ روشنی کا یہ تہوار ہم سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آئے اور ہمارا ملک سدا خوشحالی اور خوش قسمتی سے منور رہے۔'
وہیں امیت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'یہ ديپ اتسو سبھی کی زندگی میں نئی روشنی، خوشحالی اور خوش قسمتی لائے۔ آپ سبھی کو دیوالی کے متبرک تہوار پر دلی مبارک باد۔ ملک بھر میں آج دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ۔ قدیم روایات کے مطابق دیوالی کے دن ہی بھگوان شری رام برائی کی علامت راون کو مارنے کے بعد 14 سال کا بن باس ختم کر کے ایودھیا لوٹے تھے۔'