ETV Bharat / state

Covid Warrior Certificate:صحافیوں میں کورونا واریئرسر ٹیفکیٹ تقسیم

دو روٹی بینک کے صدر یاسر ملک نے کہا کہ دو روٹی بینک وہ فعال غیر سرکاری تنظیم ہے جو غریب ،بھوکے اور بے سہارا لوگوں کے لیے خاموشی سے کام کررہی ہے ،ہندو ہو یا مسلمان یا پھر سکھ یا عیسائی سب کے لیے بلاتفریق کام کررہی ہے۔ Distribution of Corona Warrior Certificates to those who served in the Corona era

سرٹیفکیٹ تقسیم
سرٹیفکیٹ تقسیم
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 10:14 AM IST

نئی دہلی: غیر سرکاری تنظیم دو روٹی بینک کی جانب سے کورونا وائرس کے دوران بے لوث خدمات انجام دینے والے سیاسی،سماجی ،ملی کارکنان کے ساتھ صحافیوں کورونا واریئر کے سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا،مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں واقع ظفر ہیلتھ کیئر کے دفتر میں منعقد تقسیم اسناد پروگرام میں علاقے کے معزز شخصیات کےساتھ ساتھ بڑی تعداد میں نیوز چینلز،اخبار اور یوٹیوب چینلز کے صحافیوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز قاری شعیب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

سرٹیفکیٹ تقسیم

Distribution of Corona Warrior Certificates to those who served in the Corona era

مہمان خصوصی عام آدمی پارٹی ٹریڈ ونگ کے صدر اور معروف سماجی کارکن نعیم ملک،روٹی بینک کے صدر یاسر خان اور فیروز جامئی نے اپنے ہاتھوں سے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔جن لوگوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، ان میں پریس انفارمیشن بيورو کے اردو یونٹ میں نیوز ٹرانسلیٹر عبدالحفیظ،روزنامہ اردو انقلاب کے رپورٹر شمس آغا،ای ٹی وی بھارت کے رپورٹر مفیض الرحمن، ڈی ڈی نیوز کے ایڈیٹر شمیم احمد،اے این آئی کے رپورٹر توفیق رضوی،زیان نیوز کے صحافی محمد مسرور،سماجی کارکن خطیب تہامی،شمشیر،شازیہ اور ڈاکٹر انجم وغیرہ شامل ہیں۔
دو روٹی بینک کے صدر یاسر ملک نے کہا کہ دو روٹی بینک وہ فعال غیر سرکاری تنظیم ہے جو غریب ،بھوکے اور بے سہارا لوگوں کے لیے خاموشی سے کام کررہی ہے ،ہندو ہو یا مسلمان یا پھر سکھ یا عیسائی سب کے لیے بلاتفریق کام کررہی ہے،گزشتہ دنوں دو روٹی بینک نے کئی ایسے غریب لڑکیوں کی شادی کرائی جوپیسے سے مجبور تھیں،اسی طرح سے بیواؤں کی بھی دو روٹی بینک سہارا بننے کی کوشش کی،لوگوں کے بچے ہوئے کھانے کو جمع کرکے ان لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جنہیں ایک وقت کا صحیح سے کھانا میسر نہیں ہوتاہے اور یہ صرف مسلم علاقوں تک ہی نہیں بلکہ ان علاقوں میں بھی کام کررہی ہے جہاں مسلمانوں کی کم ہندوؤں کی تعداد زیادہ ہے۔

اِس موقع پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر نعیم ملک نے دو روٹی بینک کے صدر یاسر خان کی کاوشوں کی ستائش کی اور کہاں کہ جس طرح سے یہ این جی او کام کر رہی ہے وہ دوسرے لوگوں کے لیے ترغیب کا باعث ہے۔ جیسا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ کورونا دور میں بھی دو روٹی بینک نے لوگوں کی کافی مدد کی ہے اور اُنہوں نے بہت ساری بیوہ خواتین کی لڑکیوں کی شادی بھی کرائی اور کئی ساری خواتین کو روزگار سے بھی جوڑا جو کہ قابل ستائش قدم ہے۔اِس کے علاوہ دو روٹی بینک غریب افراد کیلئے کھانے کا بھی انتظام کرتا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سرگرم رکن خطیب تہامی نے دو روٹی بینک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چھوٹی سی تنظیم خاموشی کے ساتھ غریبوں کے لیے کام کررہی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
دوروٹی بینک کے صدر یاسر نے کہاکہ کورونا وائرس کے دوران دو روٹی بینک نے بڑھ چڑھ کر کام کیا ان کے ساتھ جن سیاسی،سماجی اور ملی تنظیموں کے ساتھ ساتھ میڈیا اہلکاروں نے بے لوث خدمات انجام دی ہے ان کی بہادری کے لیے انہیں سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی بحران کے وقت میں وہ لوگ بے لوث خدمت کرتے رہیں گے۔
اِس پروگرام کی نظامت کر رہے فیروز جا مئی نے یاسر خان کے کام اور اُنکے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یاسر بہت لگن اور بہت ہی دیانتداری سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یاسر نے سماج کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کردی ہے۔ آج کے دور میں اِس طرح کی بے لوث خدمات انجام دینا غیر متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی: کورونا واریئر ڈاکٹر انس مجاہد کے انتقال پر لواحقین کا معاوضے کا مطالبہ

اِس اسناد تقریب میں دیگر شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے افراد نے بھی شرکت کی، اُنہیں بھی اسناد سے نوازا گیا۔ دو روٹی بینک کے رضاکار محمد اکرم، اسد خان اور دیگر افراد نے دلجمعی سے اس پروگرم کو کامیاب بنانے میں اپنی پوری کوشش کی اور انہی کاوشوں کی وجہ سے پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.