ETV Bharat / state

دہلی: ڈینگو، ملیریا جیسی مہلک بیماریوں میں اضافہ

کارپوریشن کے عہدیداروں سے موصولہ معلومات کے مطابق ان دنوں میں بھی کارپوریشن کے ملازمین بیماریوں کی روک تھام کے لئے بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

Diseases like Dengue, Malaria and Chikungunya are increasing rapidly in Delhi,
دہلی میں ڈینگو، ملیریا اور چکنگنیا جیسی بیماریوں میں اضافہ
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 4:06 PM IST

دہلی میں ڈینگو ملیریا اور چکنگنیا جیسی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اگرچہ ایک طرف حال ہی میں شروع ہونے والی بارش کے اثرات پہلے ہی اعداد و شمار پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، دوسری طرف آنے والے دنوں میں ان معاملات میں مزید تیزی سے اضافے کی توقع ہے۔ مقامی ایجنسیاں کورونا وائرس کے دور میں لوگوں کو ان بیماریوں سے بچانے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہیں۔

دہلی میں ڈینگو، ملیریا اور چکنگنیا جیسی بیماریوں میں اضافہ

پیر کو آئی کارپوریشن کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں بالترتیب 35 اور 45 تک ڈینگو اور ملیریا کے کیسز پہنچ چکے ہیں۔ چکنگنیا کے بھی اب تک مجموعی طور پر 23 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ افسران کے مطابق یہ تعداد دیکھنے میں کم معلوم ہوسکتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ معاملہ سنجیدہ ہوسکتا ہے۔ راحت کی بات ہے کہ دارالحکومت میں اب تک کسی بھی شخص کو ان بیماریوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ نہیں دھونا پڑا ہے۔

کارپوریشن کے عہدیداروں سے موصولہ معلومات کے مطابق ان دنوں میں بھی کارپوریشن کے ملازمین بیماریوں کی روک تھام کے لئے بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2020 میں اب تک کل 28 ہزار 578 مکانات میں لاروا پایا گیا ہے۔ غفلت کی وجہ سے 23598 گھروں کو بھی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دوسری طرح کی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

بتایا گیا کہ دارالحکومت دہلی میں ہلکی بارش اور اس کے نتیجے میں آبی جمع ہونے کی صورتحال ڈینگو، ملیریا اور چکنگنیا کے لئے زیادہ خطرناک ہے۔ ایسی صورتحال میں یہاں مقامی اداروں کی جتنی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اتنی ہی عام لوگوں کے لئے بھی بنتی ہے۔ ہر ایک کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے حالات کو ان بیماریوں کا خطرہ بڑھنے کی اجازت نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.